لاہور: نرسوں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

منگل 11 مارچ 2014 14:50

لاہور: نرسوں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) لاہور میں نرسوں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے مطالبات کی منظوری تک احتجاج کرتے رہیں گے۔ ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی اپیل پر لاہور کی نرسیں دوسرے روز بھی احتجاج کیلئے نکل آئیں ، احتجاج کے باعث ہسپتالوں میں ایمرجنسی ، آئی سی یو اور سی سی یو کے علاوہ دیگر شعبوں میں جزوی طور پر کام بند رہا ۔

(جاری ہے)

مختلف ہسپتالوں سے آنے والی نرسوں نے پہلے کلب چوک پر احتجاج کیا اور پھر پریس کلب کے سامنے بھی جمع ہو کر نعرے بازی کی بعد میں تمام نرسیں ایجرٹن روڈ پر جمع ہوئیں اور احتجاج کیلئے مال روڈ جانے کی کوشش کی ۔ پولیس نے نرسوں کو مال روڈ جانے سے روک دیا ۔ اس موقع پر پولیس اور نرسوں کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی ۔ آگے برھنے سے روکے جانے کے بعد نرسوں نے ایجرٹن روڈ پر ہی دھرنا دے دیا۔ نرسوں کے دھرنے کے باعث سڑک پر ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ نرسوں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :