مٹھی اسپتال میں صرف ایک ڈاکٹر کا متعین ہونا افسوس ناک ہے،ایاز لطیف پلیجو

منگل 11 مارچ 2014 14:50

مٹھی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو کاکہنا ہے کہ مٹھی کے اسپتال میں صرف ایک ڈاکٹر کا ہونا افسوس ناک ہے، تھر میں پیدا شدہ صورتحال کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔

(جاری ہے)

مٹھی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سول اسپتال مٹھی دیکھ کر نازی کیمپوں کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔ ذمہ داران کے خلاف زبانی کے بجائے عملی کارروائی ہونی چاہئے ایک بیڈ پر تین مریض زیر علاج ہیں، کراچی بھجوانے کیلئے ایمبولینس تک نہیں ہے، حکمرانوں کو نہ احساس ہے اور نہ ہی شرم۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ وہ پاکستانی میڈیا کے شکر گزار ہیں اگر میڈیا نہ ہوتا تو بات اب تک چھپی رہتی۔