فٹنس مسائل،ڈیل سٹین آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر

منگل 11 مارچ 2014 14:17

ڈربن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر ہوگئے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ (آج) بدھ کو ڈربن میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹین آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوئے تھے اور وہ میچ میں صرف 13 اوورز کرا سکے تھے، اس میچ میں پروٹیز ٹیم کو 245 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مینیجر محمد موسی جی کے مطابق اے گریڈ ہمسٹرنگ انجری سے مکمل چھٹکارے کیلئے کم سے کم 7 سے 10 دن لگتے ہیں اور ایسی حالت میں سٹین کیلئے کھیلنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے جس کے باعث وہ کینگروز کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکے تھے اور انکو پہلے دو ٹی 20 میچ کھیلنے سے روکا گیا ہے اور تیسرے میچ میں بھی ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق امید ہے کہ وہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہو کر ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :