2017ء میں شیڈول رگبی لیگ ورلڈ کپ کی میزبانی مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو دیدی گئی

منگل 11 مارچ 2014 14:17

میلبورن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) رگبی لیگ انٹرنیشنل فیڈریشن نے 2017ء میں شیڈول رگبی لیگ ورلڈ کپ کی میزبانی مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو دیدی ۔

(جاری ہے)

آر ایل آئی ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے جنوبی افریقہ بھی دوڑ میں شامل تھا تاہم تمام اراکین کی مشاورت کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو میگا ایونٹ کی میزبانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ میگا ایونٹ کا کامیاب اور یادگار انعقاد ممکن ہو سکے، ایونٹ کے کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کے حوالے سے تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

2017ء میں شیڈول میگا ایونٹ میں آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کیلئے میدان میں اترے گی، آسٹریلیا نے گزشتہ برس انگلینڈ، ویلز، فرانس میں منعقدہ ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو زیر کر کے عالمی ٹائٹل پر قبضہ جمایا تھا۔

متعلقہ عنوان :