قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹوئنٹی 20میں شرکت کیلئے 13اور 14 مارچ کی درمیانی شب لاہور سے بنگلہ دیش روانہ ہوگی
منگل 11 مارچ 2014 14:15
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹوئنٹی 20میں شرکت کیلئے 13اور 14 مارچ کی درمیانی شب لاہور سے بنگلہ دیش روانہ ہوگی تاہم مایہ نازآل راؤنڈر شاہد خان آفریدی 2یا3 روز کی تاخیر سے اسکواڈ کو جوائن کرینگے، 17مارچ کو نیوزی لینڈ کیخلاف وارم اپ میچ میں بھی شریک نہیں ہو سکیں گے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹوئنٹی 20میں شرکت کیلئے 13اور 14 مارچ کی درمیانی شب لاہور سے بنگلہ دیش روانہ ہوگی تاہم ڈاکٹرز نے قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کو آرام کا مشورہ دیدیا ہے جس کے باعث شاہد خان آفریدی دو یا تین روز کی تاخیر سے بنگلہ دیش جائینگے اور ٹیم کو جوائن کرینگے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شاہد خان آفریدی نے بتایا کہ گروئن انجری کی وجہ سے ڈاکٹرز اور فزیو کے مشورے پر ایک ہفتے آرام کروں گا، ٹریٹمنٹ کا سلسلہ بھی منگل سے شروع ہوجائیگا، ضرورت پڑنے پر لاہور میں ڈاکٹر سے بھی مشورہ کیا جاسکتا ہے، امید ہے کہ میگا ایونٹ سے قبل مکمل فٹ ہوجاوٴں گا-مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.