بعض بیرونی قوتیں مذاکرات کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھنا چاہتیں، گورنر پنجاب

منگل 11 مارچ 2014 13:14

بعض بیرونی قوتیں مذاکرات کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھنا چاہتیں، گورنر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بعض بیرونی قوتیں طالبان کے ساتھ مذاکرات کو کامیاب ہوتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتیں۔ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو حتمی فیصلہ کرنے کا موقع دے۔گورنر ہاؤس لاہور میں کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے وفد نے گورنر پنجاب سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں امریکہ ، برطانیہ اور سعودی عرب سمیت چوبیس دوست ملکوں کے افسران بھی شریک تھے۔ ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہے صرف امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مذاکرات کو ایک موقع اور دیا ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں قیام امن کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ گورنر نے کہا کہ اس وقت پاکستان معاشی ، اقتصادی اور بین الاقوامی سطح پر کئی محاذوں پر لڑ رہا ہے تاہم مسلم لیگ کی حکومت عوامی توقعات کے مطابق فیصلے کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :