تھر خشک سالی:3 ماہ میں ہلاک بچوں کی تعداد 135ہوگئی

منگل 11 مارچ 2014 12:43

تھر خشک سالی:3 ماہ میں ہلاک بچوں کی تعداد 135ہوگئی

مٹھی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) سول اسپتال مٹھی میں زیرعلاج مزید ایک بچہ جاں بحق ہونے سے3 ماہ میں ہلاک بچوں کی تعداد 135ہوگئی۔ صحرائے تھر کے متاثرہ خاندانوں میں گندم کی تقسیم کا سلسلہ تیز کردیا گیا ۔خشک سالی سے متاثرہ تھر پارکر کے دیہی علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز تاحال شروع نہیں ہوسکا، جبکہ غذائی قلت کے باعث ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 135 تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ضلع تھر پارکر میں بھوک اور بدحالی سے ستائے دیہی لوگوں کے لئے امدادی گندم کا اصول ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے کیونکہ حکومتی اور فلاحی اداروں کا امدادی کام شہروں تک ہی محدود ہوکر رہ گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے امدادی گندم کی فراہمی سے متعلق تمام تر دعوے تاحال بے سود دکھائے دیتے ہیں اطلاعات کے مطابق ضلع بھر کے کئی علاقوں اب تک مزید گندم کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی ہے جبکہ تھر پارکر میں غذائی قلت سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوکر مرنے والوں کی تعداد 135 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :