فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے فنکاروں نے اداکارہ خوشبو کی بوتیک کا رخ کر لیا

منگل 11 مارچ 2014 12:34

فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے فنکاروں نے اداکارہ خوشبو کی بوتیک کا رخ کر لیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے فنکاروں نے اداکارہ خوشبو کی بوتیک کا رخ کر لیا جس سے خوشبو کے کاروبار میں اضافہ ہونے لگا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ خوشبو کی بوتیک میں اداکارہ صوبیہ خان ، سدرہ نور ، ندا یاسر ، صاحبہ ، فضا علی ، مہرمہ علی ، جیا بٹ، ہما علی اور ماہ نور سمیت دیگر نے اپنے لیے ملبوسات بنوانے شروع کر دیئے ہیں ۔

شوبز اداکاروں کے ساتھ دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ نامور خواتین نے بھی اداکارہ خوشبو کی بوتیک سے کپڑوں کی خریداری شروع کر دی ہے جس سے اداکارہ خوشبو کے کاروبار میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ یاد رہے کہ خوشبو اپنی بوتیک کے لئے خود کپڑوں کی ڈیزائنگ کرتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :