خواہش ہے معذور بچوں کیلئے سکول بنواؤں ، اس سلسلے میں کام کا آغاز کر دیا ہے ‘ صنم سعید

منگل 11 مارچ 2014 12:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ میری زندگی کی خواہش ہے کہ میں معذور بچوں کے لیے سکول بنواؤں ، اس سلسلے میں کام کا آغاز کر دیا ہے اور بہت جلد میری خواہش پوری ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صنم سعید نے کہا کہ میں اس وقت ٹی وی ڈراموں اور ماڈلنگ میں مصروف ہوں اور اس کے ساتھ میں اپنے خواب کو بھی ساتھ لے کر چل رہی ہوں ۔ خدا ک منظور ہوا تو بغیر کسی حکومتی سپورٹ کے میں غریب اور معذور بچوں کے لئے سکول بنا کر اپنی دلی خواہش کو جلد از جلد پورا کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :