دنیا میں سب سے آسان کام فلم بینوں کو بیوقوف بنانا ہے‘نصیر الدین شاہ

منگل 11 مارچ 2014 12:32

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہیکہ بالی وڈ انڈسٹری کے پاس اپنی فلموں پر فخر کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ بالی وڈ اداکار نصیر الدین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری کی فلموں کی کوئی سبق آموز کہانی نہیں ہوتی ۔

(جاری ہے)

اداکار نے کہا کہ دنیا میں سب سے آسان کام فلم بینوں کو بیوقوف بنانا ہے جس میں بھارتی ہدایتکار ماہر ہیں۔

فلم انڈسٹری میں چند ہی اداکار ہیں جنہوں نے چند ماضی کی فلموں میں جاندار کردار نبھایا فلم کے سکرپٹ بھی معیاری تھے۔ ان اداکاروں میں اداکار دلیپ کمار اور اداکار امیتابھ بچن شامل ہیں ۔ آج کل کی فلمیں کمرشل ہوگئی جن میں کہانی تو ہوتی ہی نہیں صرف زیادہ ایکشن ہی دکھائی دیتا ہے ایسی فلموں کے مداحوں میں وہ شامل نہیں ہیں -

متعلقہ عنوان :