تنقید برداشت کرنا مشکل ترین کام ہے‘اداکار رجت کپور

منگل 11 مارچ 2014 12:32

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) بالی وڈ اداکار رجت کپور نے کہا ہے کہ تنقید برداشت کرنا مشکل ترین کام ہے۔ بالی وڈ اداکار رجت کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اس دنیا میں سب سے مشکل ترین کام خود پر تنقید کو برداشت کرنا ہے۔

(جاری ہے)

وہ جب کوئی فلم بناتے ہیں انہیں بعض اوقات تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن وہ تنقید کرنے والوں کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں کہ کیونکہ ان کی وجہ سے وہ فلموں میں مزید بہتری لانے کے قابل ہو جاتے ہیں جو کہ ایک اچھی بات ہیں اداکار رجت کپور کی آئندہ فلم ”آنکھوں دیکھی“ ہے جو جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی-

متعلقہ عنوان :