وقار یونس کوبنگال کے بالرز کو گُرسکھانے کیلیے 60 لاکھ روپے فی سیزن ملیں گے

منگل 11 مارچ 2014 11:58

وقار یونس کوبنگال کے بالرز کو گُرسکھانے کیلیے 60 لاکھ روپے فی سیزن ملیں ..

کولکتہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) پاکستان کے سابق عظیم فاسٹ بولر وقار یونس کو بنگال کے بالرز کو اپنے گُرسکھانے کیلیے ایک سیزن کے 60 لاکھ روپے ملیں گے۔

(جاری ہے)

ان کے ساتھ تین برس کا معاہدہ کیا گیا جو15 مارچ سے شروع ہوگا، کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے سابق سری لنکن اسپن اسٹار مرلی دھرن کی بھی خدمات اسی معاوضے اور مدت کیلیے حاصل کی ہیں، بھارت کے سابق کپتان ساروگنگولی چیف بیٹنگ کنسلٹنٹ ہونگے، ابتدائی طور پر وقار اور مرلی دھرن کو مختلف کلبز کے 200 لڑکوں کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔گنگولی کے اس منصوبہ کا مقصد بنگال کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانا ہے۔

متعلقہ عنوان :