ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلے گا

منگل 11 مارچ 2014 11:53

ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلے گا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد ہونے والے عالمی کرکٹ کپ 2015سے قبل پاکستان نیوزی لینڈ سے تین ایک روزہ سیریز کھیلے گا۔بھارتی میڈیا نے پاکستانی کرکٹ حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ آئندہ برس آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف ایک مختصر ون سیریز کھیلے گا، یہ سیریز تین میچز پر مشتمل ہوگی۔

پاکستانی حکام کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ تین میچز کی سیریز کی تصدیق کردی ہے جو اوائل فروری 2015میں کھیلی جائے گی۔پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے نیوزی لینڈ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ عالمی کپ سے قبل وہ پاکستان کیلئے ایک شیڈول کے بغیر مختصر سیریز کا انعقاد کرے،تاکہ پاکستانی کھلاڑی ان حالات میں پریکٹس کر سکیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی حکام کا کہناہے بنگلادیش میںآ ئی سی سی ورلڈ کپ ٹی 20کے بعد اپریل سے ستمبر کے درمیان پاکستان کی کوئی بین الاقوامی سیریز شیڈول نہیں اس دوران کھلاڑی اپنے خاندانوں کے ساتھ وقت گزاریں گے، ستمبر سے عالمی کپ تک پاکستانی ٹیم مصرور ف ہوگی۔اکتوبر سے جنوری تک پاکستان متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،اور زمبابوے کے ساتھ یکے بعد دیگر سیریز کھیلے گا۔ پاکستانی حکام کے مطابق اس وقت سے کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی انڈین پریمئر لیگ نہیں کھیلے گا۔

متعلقہ عنوان :