انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر 100 روپے سے بھی نیچے آ گیا

منگل 11 مارچ 2014 11:29

انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر 100 روپے سے بھی نیچے آ گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) صرف ایک ہفتے میں 4 روپے 50 پیسے کمی کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت 100 روپے سے بھی نیچے آگئی۔ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی نے مارکیٹ کو گھبراہٹ میں مبتلا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کو کی جانے والی ادائیگیاں، زرمبادلہ کے کم ذخائر، رقم کی آمد کے محدود ذرائع اور معیشت کی کمزوریاں تھیں جب کہ کولیشن سپورٹ فنڈ، آئی ایم ایف کی قسط، یورو بانڈ کا اجرا، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی امداد اور تیل کی ادائیگیوں میں رعایت ملنے کی اطلاعات نے مارکیٹ کا رجحان تبدیل کردیا اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت صرف ایک ہفتے کے دوران 4 روپے 50 پیسے کمی کے بعد 99 روپے 98 پیسے تک پہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :