تھرپارکر اور عمرکوٹ اچھڑو تھر سے بچوں کو سول ہسپتال حیدرآباد لانے کا سلسلہ جاری ، 9 میں سے 2بچے انتقال کرگئے

پیر 10 مارچ 2014 23:19

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) تھرپارکر اور عمرکوٹ اچھڑو تھر سے نازک حالت بچوں کو سول ہسپتال حیدرآباد لانے کا سلسلہ جاری ہے جہاں اب تک 9 بچے لائے گئے جن میں سے 2 انتقال کر گئے جبکہ باقی کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تھرپارکر میں قحط سالی سے بیماریاں پھیلنے کے سبب ہزاروں بچے متاثر ہوئے ہیں، نازک حالت بچوں کو حیدرآباد اور کراچی کے ہسپتالوں میں بھی منتقل کیا جا رہا ہے، حیدرآباد میں بچوں کے وارڈ میں اب تک داخل کئے جانے والے ایسے بچوں کی تعداد 9 تھی جن میں سے 2 کا انتقال ہو گیا اور 7 زیرعلاج ہیں ان میں سے زیادہ بچے چند روز کے ہیں جنہیں انکوبیٹر میں رکھا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق یہاں لائے جانے والے بچے ماؤں کی غذا کی کمی کے باعث کمزور پیدا ہونے کے ساتھ انہیں بھی دودھ نہیں مل سکا اور ان کی قوت مدافعت کمزور ہوگئی جس کے باعث وہ نمونیا بخار ڈائریا اور دیگر بیماریوں کی لپیٹ میں آ گئے، سول ہسپتال حیدرآباد میں داخل بچوں کی جان بچانے کے لئے ڈاکٹر پوری کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :