Live Updates

عمران خان سے پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہو ئے ضلعی عہدیداران کی وفود کے ہمراہ ملاقاتیں ،اپنے اپنے ضلع کی تنظیمی اور سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا

پیر 10 مارچ 2014 23:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہو ئے ضلعی عہدیداران نے وفود کے ہمراہ ملاقاتیں کیں اور اپنے اپنے ضلع کی تنظیمی اور سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ملاقاتیں کرنے والوں میں انصاف لائرز فورم پنجاب کے صدر مہر فیاض ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔ وفد میں محمد ریحان سرور ، چوہدری زبیر، سیدہ لبنیٰ محمود، حماد رندھاوا،شجاعت ملک، ملک اصغر اعوان، عبدالسلام ساجد، شاہد نسیم مرزااور ندیم یوسف ایڈووکیٹ شامل تھے ۔

مہر فیاض ایڈووکیٹ نے چیئرمین عمران خان کو پنجاب بھر میں ہونے والے سالانہ ڈسٹرکٹ بار ء کے الیکشن کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ جس میں انصاف لائرز فورم پنجاب کے 30 اضلاع اور ملتان ہائیکورٹ سے انصاف لائرز ونگ کے عہدیداروں نے بھرپور کامیابی حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

کامیاب ہونے والے عہدیداروں کے اعزاز میں 29 مارچ کو لاہور میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین عمران خان ہوں گے۔

بعدازاں پی پی 81 جھنگ کے ٹکٹ ہولڈررائے تیمور حیات بھٹی نے وفد کے ہمراہ چیئرمین سے ملاقات کی ۔ عمران خان نے رائے تیمور بھٹی اور ان کی ٹیم کو ضمنی الیکشن میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ۔عمران خان نے کہا کہ یہ نشست تحریک انصاف نے جیتی ہے لیکن پنجا ب کے حکمرانوں کی غنڈہ گردی اور20 ہزار ووٹوں کی ریکارڈ دھاندلی کر کے سیٹ اپنے نام کی۔

ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کے بغیر حقیقی جمہوریت ممکن نہیں اس کے لئے تحریک انصاف بھرپور جدوجہد کرے گی ۔ دریں اثناء سیکرٹری مذہبی امور پنجاب مفتی عبدالقوی اور پیر وسیم ا لحسن نقوی نے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ۔ مفتی عبدالقوی نے خیبر پختونخوا کی حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی جنہوں نے یکم محرم کو حضرت عمر فاروق کے حوالے سے چھٹی کی منظور ی دی ہے اس اقدام کو مذہبی حلقوں نے بے سراہا ہے۔

مفتی عبدالقوی اور پیر وسیم الحسن نقوی نے چیرمین عمران خان ایک تجویز دی کہ وکلاء اور مشائخ ، سکھ ، ہندو، عیسائیوں پر مشتمل خیبر پختونخوا میں ایک امن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے جو کہ صوبائی وزیرداخلہ کی نگرانی میں کام کرے۔ پنجاب کی سطح پر علماء اور مشائخ کی سربراہی میں علماء ونگ قائم کیا جائے جوکہ تحصیل ، ضلع اور ریجن اور پنجاب کی سطح پر قائم ہو جو صوبے بھر میں علماء اور مشائخ سے رابطے کرکے اس ونگ کو مضبوط کرے اور جو تحریک انصاف کے منشور کو سمجھتے ہیں ان علماء اور مشائخ کو اکٹھا کیا جائے۔ چیئرمین عمران خان سے لیبرلیڈر خورشید احمد خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جنہوں نے قومی اداروں کی نج کاری سمیت مزدوروں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :