طالبان سے مذاکرات کیلئے نئی کمیٹی کا اعلان دو تین دن میں کر دیا جائیگا ، کمیٹی میں فوج کا نمائندہ شامل نہیں ہوگا ،وزیر داخلہ ،مذاکرات کے پہلے معاملات طے کئے جائینگے ،مولانا سمیع الحق کی کمیٹی معاملات کو آگے بڑھائیگی ، نئی کمیٹی طالبان سے براہ راست مذاکرات کریگی ، چوہدری نثار علی خان کاانٹرویو

پیر 10 مارچ 2014 23:13

طالبان سے مذاکرات کیلئے نئی کمیٹی کا اعلان دو تین دن میں کر دیا جائیگا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکراتی کیلئے نئی کمیٹی کا اعلان دو تین دن میں کر دیا جائیگا ،نئی کمیٹی میں فوج کا نمائندہ شامل نہیں ہوگا تاہم کمیٹی کو فوج کی حمایت حاصل ہوگی ، مذاکرات کے پہلے میں معاملات طے کئے جائینگے ،مولانا سمیع الحق کی کمیٹی معاملات کو آگے بڑھائیگی انہوں نے کہاکہ نئی کمیٹی طالبان سے براہ راست مذاکرات کرے گی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات کیلئے نئی کمیٹی کااعلان آئندہ دو تین روز میں کر دیا جائیگا نئی مذاکراتی کمیٹی تین یا چار بیورو کریٹس پر مشتمل ہوگی ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ فوج نے کسی اسٹیج پر بھی کمیٹی یا مذاکراتی عمل پر کوئی خدشات کا اظہار نہیں کیا انہوں نے کہاکہ فوج کا عملی رویہ ہمیشہ مثبت رہا ہے ایک اور سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہاکہ نئی کمیٹی میں فوج کا کوئی نمائندہ شامل نہیں ہوگا تاہم کمیٹی کو فوج کی حمایت حاصل ہوگی انہوں نے کہاکہ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں معاملات طے کیے جائیں گے،ے کیا جائیگا کہ مذاکرات کہاں ہونگے اور دونوں طرف سے کون کون شامل ہوگاایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کر دار مثبت رہا ہے اور مولانا سمیع الحق کی کمیٹی معاملات کو آگے بڑھائیگی انہوں نے کہاکہ نئی کمیٹی طالبان سے براہ راست مذاکرات کریگی۔