طالبان کی شوریٰ کو مولانا سمیع الحق کا پیغام پہنچادیا، مولانا یوسف شاہ،حکومت نے ابھی تک مذاکراتی کمیٹی کا اعلان نہیں کیا جو مایوس کن ہے ، میڈیا سے گفتگو

پیر 10 مارچ 2014 23:05

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے طالبان کی سیاسی شوریٰ کو مولانا سمیع الحق کا پیغام پہنچادیا ہے۔

(جاری ہے)

نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شاہ نے کہاکہ حکومت نے ابھی تک مذاکراتی کمیٹی کا اعلان نہیں کیا جو مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہیں اور وہ معاہدے کو موثر بنانے کیلئے کالعدم تحریک طالبان کے دیگر گروپوں سے رابطے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :