فلمساز مدھربھنڈارکر کی فلم ’’میڈم جی‘‘ میں ودیا بالن ، دپیکا پڈکون آؤٹ ،فلم غنڈے میں بہترین اداکاری پر پریانکا سیاستدان کے رول کیلئے منتخب ہوگئیں

پیر 10 مارچ 2014 22:30

فلمساز مدھربھنڈارکر کی فلم ’’میڈم جی‘‘ میں ودیا بالن ، دپیکا پڈکون ..

فخاتون باکسر ’’میری کوم‘‘ پر بنائی جانیوالی فلم میں خاتون باکسر کا کردار ادا کرنے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اب یک مختلف کردار خاتون سیاستدان کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی۔کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ میں خبرگرم تھی کہ ودیا بالن یا دیپکا پڈوکون ہدایتکار و فلمساز مدھربھنڈارکر کی فلم ’’میڈم جی‘‘ میں خاتون سیاستدان کا کردار ادا کررہی ہیں مگر انھوں نے فلم ’’غنڈے‘‘ کی اداکارہ کو ان پر ترجیح دیتے ہوئے مرکزی کردار کے لیے سائن کرلیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ فلم فیشن کے بعد ایک مرتبہ پھر اسے اپنی کسی فلم میں کاسٹ کرناچاہتے تھے اور جب اسکرپٹ مکمل کرلیا تھا مجھے پریانکا چوپڑا ہی مرکزی کردار کے لیے سب سے بہترمحسوس ہوئی جس پر اسے کاسٹ کرلیا ہے اور اور فلم ’’میڈم جی‘‘میں ایک اداکارہ سے سیاست میں قدم رکھنے والی خاتون کا کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

ادھر پریانکا چوپڑا جو اولمپک میڈل جیتنے والی خاتون باکسر میری کوم کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم میں خاتون باکسر کا ہی کردار اداکررہی ہیں کی پہلی تصویر جاری کردی گئی ہے اطلاعات کے مطابق یہ تصویر اس وقت بنائی گئی جب وہ ممبئی میں سنجے لیلا بھنسالی کی اس فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔تصویر میں اداکارہ کو باکسنگ رنگ میں پنچ دکھاتے ہوئے دکھایا گیاہے جسے اب سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر کئی افراد دیکھ کر اپنی پسند کا اظہار کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :