میری ساکھ خراب کرنے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے‘ عامر خان کی پولیس سے شکایت

پیر 10 مارچ 2014 22:14

میری ساکھ خراب کرنے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے‘ عامر خان کی پولیس سے ..

اداکار عامر خان نے ممبئی پولیس سے شکایت کی ہے کہ سماجی رابطے کی کچھ سائٹس پر ان کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے جس کا مقصد ان کی ساکھ خراب کرنا ہے۔عامر خان نے اس معاملے میں سماجی مسائل پر مبنی اپنے پروگرام ’ستیہ مے جیتے‘ کا بھی ذکر کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے خلاف بھی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

عامر خان کی شکایت پر پولیس نے معاملے کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

عامر خان اس سلسلے میں 8 مارچ کو ممبئی پولیس کمشنر راکیش ماریا سے ملے تھے۔

(جاری ہے)

ممبئی پولیس کے ترجمان مہیش پاٹل نے بتایا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کا ذمہ کرائم برانچ کے سائبر سیل کو سونپا گیا ہے۔عامر خان نے اپنے فیس بک صفحے پر جاری پیغام میں کہا ہے، ’واٹس ایپ، فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعہ پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ ’’ستیہ مے جیتے ‘‘ سیزن 2 میں لوگوں سے مسجد کی تعمیر میں مدد اور مسلمان نوجوانوں کی مدد کے لیے ڈونیشن مانگا جا رہا ہے۔

ان الزامات کے جواب میں عامر خان نے کہا ہے، ’جو ڈونیشن مانگا جا رہا ہے، اس کا استعمال ضرورت کے لیے ہوتا ہے جس میں مذہب کا سوال نہیں ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :