پشاور، خصوصی افراد کی بحالی اورتعلیم و تربیت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،عنایت اللہ
پیر 10 مارچ 2014 21:14
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کی بحالی اورتعلیم و تربیت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ وہ بھی معاشرے کے کار آمد شہری بن سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پیرا پلیجک سنٹر حیات آباد میں ایک بریفنگ کے دوران کیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر انیس اختر،چیئرمین ضیاء الرحمن،ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے پشاور سلیم خان اورچیف ایگزیکٹیو پیرا پلیجک سنٹر سید محمد الیاس بھی موجود تھے۔
سیدمحمد الیاس نے سنٹر کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو سنٹر کی مزید بہتری کیلئے خصوصی ہدایت دیں انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد ہماری بھرپور توجہ کے مستحق ہیں اور موجودہ حکومت انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل بنانے کے لے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے پی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو سنٹر کو مزید بہتر بنانے کے لئے سنٹر اور پی ڈی اے کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.