لشکرجھنگوی کا خاتمہ کرکے آدھی دہشت گردی ختم کی جاسکتی ہے ، پاکستان بچانا ہے تو سب کو اکٹھا ہونا ہوگا، رحمن ملک،تھرپارکر میں غفلت انتظامیہ کی ہے،ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، سابق وزیر داخلہ کی میڈیا سے گفتگو ،سابق وزیرداخلہ نے سانحہ کچہری کے زخمیوں کی عیادت کی،زخمیوں میں پھول تقسیم کیے

پیر 10 مارچ 2014 20:20

لشکرجھنگوی کا خاتمہ کرکے آدھی دہشت گردی ختم کی جاسکتی ہے ، پاکستان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) سابق وزیرداخلہ سینیٹررحمن ملک نے کہا ہے کہ لشکرجھنگوی کا خاتمہ کرکے ملک سے آدھی دہشت گردی ختم کی جاسکتی ہے،پاکستان کوبچانا ہے توسب کواکٹھا ہونا پڑے گا۔ پیر کو سابق وزیرداخلہ رحمن ملک نے سانحہ کچہری کے زخمیوں کی عیادت کی،زخمیوں میں پھول تقسیم کیے اورسابق صدرآصف علی زردای کا پیغام پہنچایا،بعد ازاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرلشکرجھنگوی کوبند کردیا جائے توآدھی دہشت گردی ختم ہوجائے گی،کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی نوے فیصد ذمہ دارلشکرجھنگوی ہے،لشکرجھنگوی کوختم کردیں توکراچی میں امن قائم ہوجائے گا،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دورمیں طالبان کی کمرتوڑ دی تھی،طالبان مارگلہ کی پہاڑیوں تک پہنچ گئے تھے،آصف علی زرداری کے بروقت فیصلے سے اسلام آباد محفوظ ہوا،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں طالبان کے دفترکھولنے کی باتوں سے پاکستان کا دنیا میں غلط تاثرجارہا ہے کہ ایک قاتل کی سزاپھانسی جبکہ پچاس ہزاربے گناہ لوگوں کے قاتلوں کے دفاترکھولنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

رحمن ملک نے کہاکہ ہمیں موجودہ حکومت کی نیت پرشک نہیں مگرجن سے مذاکرات ہورہے ہیں وہ نہایت بدنیت لوگ ہیں،ایسے مذاکرات کا فائدہ نہیں،جس کے جواب میں لاشیں ملیں،،تھرمیں قحط کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہاں تمام ترغفلت انتظامیہ کی ہے،ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :