وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز تھر کے خشک سالی سے متاثرہ خاندانوں اور خصوصاًبچوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے میں کردار ادا کریگی، سائرہ افضل تارڑ

پیر 10 مارچ 2014 20:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز تھر کے خشک سالی سے متاثرہ خاندانوں اور خصوصاًبچوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھر کے متا ثرہ علاقوں کے دورہ کے بعد جاری بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ہمراہ تھر کے علاقے کا دورہ کیا ہے اور وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ہیلتھ سروسز صوبائی محکمہ صحت کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی تاکہ ان علاقوں کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے۔ انہوں نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے تھر کے خشک سالی سے متاثرہ لوگوں کیلئے ایک ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس پیکیج کے بعد ان لوگوں کی مشکلات میں کافی حد تک کمی ہوگئی۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سندھ کی صوبائی حکومت اس ضمن میں اپنا موثر کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :