شمالی وزیرستان میں آپریشن کی غلطی نہ کی جائے،مشران شمالی وزیرستان،قبائل پاکستان کی سلامتی وبقاء کی خاطراپنی جان ومال کی پرواکئے بغیرجنگ لڑرہے ہیں،بیرون ملک بیٹھے ہوئے ان لوگوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی جو ملک کوتوڑنے کی سازشوں میں مصروف ہیں،پریس کانفرنس

پیر 10 مارچ 2014 20:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) شمالی وزیرستان کے مشران جلال وزیرستانی اورتاوانی خان وزیرنے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی صورت میں شمالی وزیرستان میں آپریشن کی غلطی نہ کی جائے ورنہ حالات مزید خراب ہونگے،اورآپریشن کاسارافائدہ انڈیا،اسرائیل اورامریکہ کوہوگایہ بات انہوں نے پشاورپریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ جوقبائل پاکستان کی سلامتی وبقاء کی خاطراپنی جان ومال کی پرواکئے بغیرجنگ لڑرہے ہیں اوران کے خلاف آپریشن کرنے کی باتیں ہورہی ہیں جبکہ بیرون ملک بیٹھے ہوئے ان لوگوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی جو ملک کوتوڑنے کی سازشوں میں مصروف ہیں کراچی جیسے بڑے شہرکویرغمال بنانے اوروہاں اپنی فورس بناکراغواء برائے تاوان ،لوٹ ماراور سرعام قتل غارتگری کی وارداتوں میں مصروف ہیں ان کے خلاف کیوں نہیں کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان کے20ہزار خاندان متوقع آپریشن کی وجہ سے بے سروسامان نقل مکانی کرچکے ہیں جن کاکوئی پرسان حال نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں نوازشریف اورآرمی چیف سے اپیل کرتے ہیں کہ شمالی وزیرستان میںآ پریشن نہ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :