طالبان کاسیاسی دفتر کھولنے کیلئے مشاورت نہیں کرینگے … وفاق کی مشاورت کے بغیر کوئی اقدام نہیں کرینگے ‘ عمران خان نے میڈیا کو دوبارہ واپس بلا کر وضاحت کی
پیر 10 مارچ 2014 20:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پریس کانفرنس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب انہیں اپنی کہی ہوئی بات کی وضاحت کے لئے صحافیوں کو واپس بلا کر بٹھانا پڑا ۔
(جاری ہے)
پریس کانفرنس کے اختتام پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ خیبر پختوانخواہ حکومت نے طالبان کو سیاسی دفتر کھولنے کی پیشکش کی ہے جس کا عمران خان نے جلدی میں جواب دیا کہ ہم وفاق سے مشاورت نہیں کریں گے اور پریس کانفرنس کا اختتام ہو گیا ۔
اس دوران پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کی توجہ انکے جواب کی طرف دلائی تو سب صحافیوں کو واپس بلا کر بٹھایا گیا اور عمران خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا ہے کہ خیبر پختوانخواہ حکومت وفاق کی مشاورت کے بغیر ایسا کوئی کام نہیں کرے گی ۔مزید اہم خبریں
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.