Live Updates

ڈاوٴن سینڈروم سپیشل چلڈرن کے اعزاز میں تقریب،خصوصی بچوں نے شہباز شریف کو قومی پرچم کے ساتھ امن کا پرچم بھی دیا ،خصوصی بچے امن کے پیامبر اور سفیر ہیں،ڈاوٴن سینڈروم بیماری کو مل کرشکست دینا ہوگی‘ محمد شہبازشریف، خصوصی بچوں کی بحالی کیلئے سنٹر آف ایکسیلنس قائم کیا جارہا ہے،100بستروں کا ہسپتال اور ریسرچ سنٹر بھی بنایا جائے گا،خصوصی بچے اہلیت اور قابلیت کے لحاظ سے کسی طوربھی نارمل بچوں سے کم نہیں ہیں ،بہترین تعلیم و تربیت کر کے مفید شہری بنایا جاسکتا ہے،خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں بسیں فراہم کی گئی ہیں، ہونہار خصوصی بچوں کو لیپ ٹاپ بھی دےئے گئے ہیں‘ وزیراعلیٰ کاتقریب سے خطاب،خصوصی بچوں کے 237ادارے کام کررہے ہیں،آصف منیس،وزیراعلیٰ نے خصوصی بچوں کے دل جیت لیے ہیں‘ جلال اکبر ڈار

پیر 10 مارچ 2014 20:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خصوصی بچے اہلیت اور قابلیت کے لحاظ سے کسی طوربھی نارمل بچوں سے کم نہیں ہیں، خصوصی بچوں کو تعلیم و تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کر کے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے،پنجاب حکومت نے خصوصی بچوں کی بحالی ،نگہداشت اورتعلیم و تربیت کے لیے متعددٹھوس اقدامات کیے ہیں، خصوصی بچوں کے اداروں میں تعلیم و تربیت کی سہولتوں کو بہتر بنایا گیا ہے، صوبائی دارالحکومت میں خصوصی بچوں کی بحالی کے لیے سنٹر آف ایکسیلنس قائم کیا جارہا ہے،سنٹر کے ساتھ 100بستروں پر مشتمل ہسپتال اور ریسرچ سنٹر بھی بنایا جائے گا، ڈاوٴن سینڈروم خصوصی بچوں کی نگہداشت اورموثر علاج کے لیے مربوط نظام انتہائی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے سوموار کے روز یہاں ڈاوٴن سینڈروم سپیشل چلڈرن کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر خصوصی تعلیم آصف سعید منیس ،ممبر صوبائی چوہدری لال حسین،سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن ،عنبرین رضا،چےئرمین الجلال ویلفےئر ٹرسٹ جلال اکبر ڈار،ڈاوٴن سینڈروم چلڈرن کے اساتذہ،والدین اوربچوں کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔

تقریب کے اختتام پر خصوصی بچوں نے وزیراعلیٰ کو قومی پرچم اور امن کا پرچم دیا۔خصوصی بچوں نے تقریب کے دوران اپنے چہروں کے تاثرات اور ہاتوں کے ذریعے خوبصورت انداز میں پرفارم کیا۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ قوم کے انتہائی پیارے اورقابل بچے آج اس ہال میں موجود ہیں جہاں صوبائی کابینہ کے اجلاس اوراہم سرکاری تقریبات کاانعقاد ہوتا ہے۔

ڈاوٴن سینڈروم بچوں کی اس ہال میں موجودگی سے اسے چار چاند لگ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے امن کے پیامبر اور سفیر ہیں، ان کی نگہداشت ،بحالی اور تعلیم و تربیت پر بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہیں۔پنجاب حکومت نے اس مقصد کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی ہے اورخصوصی بچوں کی بحالی کے اداروں میں تعلیم و تربیت کی سہولتوں کو بہتر بنایا گیا ہے۔

خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کے لیے بڑی تعداد میں بسیں فراہم کی گئی ہیں اور ہونہار خصوصی بچوں کو لیپ ٹاپ بھی دےئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے نہ صرف نئے ادارے تعمیر کیے ہیں بلکہ خصوصی بچوں کے لیے 37کمپیوٹر لیبز اور 99سپیشل ایجوکیشن سنٹروں کو پرائمری سے مڈل تک اپ گریڈ کیا گیا ہے ۔

مختلف اضلاع میں 36ادارے سلولرنز کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔قوت سماعت اورگویائی سے محروم بچوں کے اساتذہ کی تربیت کے لیے بھی لاہور میں ٹریننگ کالج قائم کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اگرچہ خصوصی بچوں کی بحالی کے لیے بے شمار اقدامات کیے ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آج کے دن کی تقریب کی مناسبت سے ڈاوٴن سٹینڈروم بیماری سے بچوں کو محفوظ بنانے، ان کی بحالی اورڈاوٴن سینڈروم بیماری کوشکست دینے کا عزم کرنا ہوگا۔

الجلال ویلفےئر ٹرسٹ کی ڈاوٴن سینڈروم سپیشل چلڈرن کی بحالی کے حوالے سے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی کہ یہ کمیٹی جہلم میں الجلال ویلفےئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ڈاوٴن سینڈروم سپیشل چلڈرن کی بحالی کے ادارے سمیت دیگر اضلاع میں خصوصی بچوں کے لیے کام کرنے والے اداروں کے دورے کرکے رپورٹ پیش کرے،کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں حکومت پنجاب خصوصی بچوں کی بحالی کے لئے کام کرنے والے اداروں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

صوبائی وزیر خصوصی تعلیم آصف سعید منیس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاوٴن سینڈروم سپیشل چلڈرن امن کے پیغام کو لے کر نکلے ہیں ہم ان کا لاہور آمد پر خیر مقدم کرتے ہیں۔پنجاب حکومت سپیشل بچوں کی بحالی اور انہیں معاشرے کا مفیدشہری بنانے کے لیے موثر پروگرام پر عمل پیرا ہے۔صوبے بھر میں خصوصی بچوں کے 237ادارے کام کررہے ہیں اوران اداروں میں ڈاوٴن سینڈروم سپیشل چلڈرن بھی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں خصوصی بچوں کی بحالی کے لیے بننے والا سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ان بچوں کے لیے تحفہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت خصوصی بچوں کے بحالی کے اداروں میں بچوں کو کتابیں،یونیفارم،ٹرانسپورٹ،آلات اوردیگر سہولیات کی مفت فراہمی کے علاوہ 800روپے ماہانہ وظیفہ بھی دے رہی ہے ۔الجلال ویلفےئر ٹرسٹ کے چےئرمین جلال اکبر ڈار نے کہا کہ 21مارچ کو ڈاوٴن سینڈروم خصوصی بچوں کاعالمی دن منایا جاتا ہے اورہمارا یہ امن پاکستان کارواں دیگر شہروں میں بھی جائے گاتاکہ عوام میں ڈاوٴن سینڈروم بیماری کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے خصوصی بچوں کی بحالی اور تعلیم و تربیت کے لیے بہت کام کیا ہے اورآج اس تقریب میں آکر انہوں نے خصوصی بچوں کے دل جیت لیے ہیں جس پر ہم ان کے شکرگزا ر ہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :