چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی کوسوو کے وزیر خارجہ انور ہوژاج سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے اہم امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
پیر 10 مارچ 2014 20:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے کوسوو کے وزیر خارجہ انور ہوژاج سے پارلیمنٹ ہاوٴس میں ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان کوسوو کیساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ان تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید وسعت دی جائے ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اہم امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ کوسوو اور سربیا کے مابین مذاکراتی عمل ایک اچھا اقدام ہے اور مذاکرات کے ذریعے معاملات کا دیر پا حل نکالا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دوطر فہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے ضروری ہے کہ بین الپارلیمانی اور عوامی سطح پر روابط کو بڑھایا جائے تاکہ تعلقات کو ایک نئے انداز میں آگے بڑھایا جا سکے ۔(جاری ہے)
چیئر مین سینیٹ نے کو سوو کی حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کاا ظہار بھی کیا ۔
کو سوو کے وزیر خارجہ نے چیئر مین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان کیساتھ سفارتی تعلقات مثبت سمت میں جارہے ہیں ۔انہوں نے چیئر مین سینیٹ کو کوسوو کی مجموعی سماجی ، سیاسی اور اقتصادی ترقی کے بارے میں آگاہ کیا اور چیئر مین سینیٹ کو کو سو و کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.