کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں68ارب90کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس284.03پوائنٹس اضافے سے 27176.26پوائنٹس پر بند ہوا

پیر 10 مارچ 2014 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کوزبردست تیزی رہی کے ایس ای 100انڈیکس کی 26900,27000اور 27100کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں68ارب90کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت20.32فیصدزائد جبکہ51.68فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز 58پوائنٹس کی کمی سے ہوا ۔تاہم حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل،سیمنٹ اور ٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 27200کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس284.03پوائنٹس اضافے سے 27176.26پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مجموعی طور پر385کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے199کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ172کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ14کے حصص میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں68ارب90کروڑ 19لاکھ 44ہزار452روپے کا اضافے ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65کھرب62ارب 64کروڑ88لاکھ 43ہزار 59روپے ہوگئی ۔پیر کو کاروباری سرگرمیاں24کروڑ46لاکھ 84ہزار 30شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں4کروڑ 13لاکھ 37 ہزار540شیئرز زائد ہیں ۔

قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت50.00روپے اضافے سے8950.00روپے، صنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت28.51روپے اضافے598.85روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی یونی لیورفوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 475.00روپے کمی سے 9025.00روپے جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت50.00روپے کمی سے7750.00روپے پر بند ہوئی ۔پیر کوٹی آر جی پاکستان کی سرگرمیاں1کروڑ91لاکھ 38ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 1روپے اضافے سے 17.02روپے اوربائیکو پٹرولیم کی سرگرمیاں 1کروڑ72لاکھ 68ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 35پیسے اضافے سے11.32روپے ہوگئی ۔

کے ایس ای 30انڈیکس 239.38پوائنٹس اضافے سے 19786.29پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس695.33پوائنٹس اضافے سے45599.06جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس211.97پوائنٹس اضافے 20189.62پوائنٹس پر بند ہوا ۔