سابقہ دور حکومت کے 13وزراء کیخلاف کرپشن کیسز میں کافی حد تک پیشرفت ہوگئی ہے ،ڈائریکٹر جنرل نیب سید خالد اقبال

پیر 10 مارچ 2014 19:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان سید خالد اقبال کا کہنا ہے کہ سابقہ دور حکومت کے 13وزراء کیخلاف کرپشن کیسز میں کافی حد تک پیشرفت ہوگئی ہے جبکہ موجودہ حکومت میں بھی کرپشن کے کئی کیسز سامنے آئے ہیں جن پر تحقیقات جاری ہے پیر کے روز کوئٹہ میں واپڈا ہسپتال میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے اسٹاف میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ڈی جی نیب بلوچستان خالد اقبال نے کہاکہ سابق صوبائی حکومت میں شامل وزراء کیخلاف کرپشن کیسز میں کافی حد تک پیشرفت ہوگئی ہے آئندہ چھ ماہ میں نیب عدالت میں ان کے خلاف کیس دائر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے انہوں نے کہاکہ نیب کی نشاندہی پر سرکاری ہسپتالوں میں ایک ارب روپے کے پرانے ماڈلز کی مشینری خریدنے کی کوشش ناکام بنادی گئی موجودہ دور حکومت میں بھی کرپشن کی شکایات موصول ہوئی جن میں وزراء اور بیورو کریٹس شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :