کوسوو کے وفد کی وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ،وفاقی وزیر نے پاکستا ن میں توانائی کے شعبہ کے حوالے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا،وفد کی پاکستان کوسوو میں توانائی، معدنیات ، ٹیکسٹائل او ر ادویہ سازی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت

پیر 10 مارچ 2014 19:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) کوسوو کے وزیر خارجہ انور ہاکس جاج کی سربراہی میں کوسوو کے ایک وفد نے وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے وفد کو پاکستا ن میں توانائی کے شعبہ کے حوالے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت ملک میں توانائی کے موجودہ بحران کو کم سے کم وقت میں ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

اس سلسلہ میں مختصر مدت کے منصوبہ جات سے بیرون ممالک سے LNG کی درآمد کی جارہی ہے جبکہ توانائی بحران کے مستقل حل کے لیے کوئلہ اور گیس کے پاورپلانٹس قائم کئے جارہے ہیں ۔کوسوو کے وزیر خارجہ انور ہاکس جاج کی حکومت پاکستان کا کوسوو کو آزاد مملکت کے طور پر تسلیم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کا کوسوو کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ کوسوو میں سرمایا کاری کے حوالے سے اشیائی خرد ماحول ہے اور پاکستان کوسوو میں توانائی، معدنیات ، ٹیکسٹائل او ر ادویہ سازی کے شعبہ میں سرمایا کاری کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستانی طلبہ کے لیے کوسوو کی یونیورسٹی میں اسکالرشپ کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ کوسوو میں معدنی سائنس کے بہترین اور تجربہ کار اساتذہ موجود ہیں۔ کوسوو کے وزیر خارجہ کی وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کو آئندہ مہینوں میں کوسوو کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دورہ جات کے تبادلہ سے دونوں ممالک میں سفارتی اور معیشتی تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں مدد ملے گے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا بلاشبہ کوسوو بے پناہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے اور خاص طور پر کوسوو میں لگلنائٹ کوئلہ کے وسیع ذخائر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں بھی کوئلہ کے وسیع ذخائر ہیں اور پاکستان کوسوو کے اس شعبہ میں تجربات اور مہارت اور استفادہ کر سکتا ہے۔