ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو شکست دیدی

پیر 10 مارچ 2014 18:33

برج ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء)ون ڈے سیریز کے فاتح انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 27 رنز سے شکست دیدی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹ پر 170 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

مارلون سیموئلز نے 69 رنز کی ناٹ آوٴٹ اننگز کھیلی۔ کرس گیل 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مقررہ ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کی بیٹنگ مکمل فلاپ نظر آئی ، انگلش ٹیم مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹ پر 143 رنز ہی بنا سکی۔ ٹم بریسنین 47 اور روی بوپارا 42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔