تمام صوبوں سے ججوں کی مساوی تعداد کیساتھ آئینی عدالت قائم کرنے سے متعلق سینیٹر کریم خواجہ کی قرارداد موخر ،اٹھارہویں ترمیم بارے تمام جماعتیں متفق تھیں ، معاملہ کو آگے بڑھانے کیلئے باقی جماعتوں کا ساتھ ہونا ضروری ہے ،راجہ ظفر الحق

پیر 10 مارچ 2014 18:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمدظفرالحق کی استدعا پر محترمہ بینظیربھٹو شہید اورمیاں نوازشریف کے درمیان میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کرنے خصوصاً تمام صوبوں سے ججوں کی مساوی تعداد کے ساتھ آئینی عدالت قائم کرنے سے متعلق پیپلزپارٹی کے سینیٹر کریم خواجہ کی قرارداد موخر کردی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو قائدایوان راجہ محمدظفرالحق نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بارے میں تمام جماعتیں متفق تھیں اس معاملے کو آگے بڑھانا ہے تو باقی سیاسی جماعتوں کو بھی ساتھ ہونا ضروری ہے دو جماعتوں کے آپس میں ملنے سے یہ معاملہ حل نہیں ہوسکتا اجلاس کے صدر نشین سینیٹر کرنل ریٹائرڈ طاہرحسین مشہدی نے اس قرارداد کو موخر کردیا جس پر اے این پی کے سینیٹر حاجی عدیل نے کہا کہ تمام جماعتیں مل بیٹھیں اس معاملے پر ہمیں وقت کی کمٹمنٹ بھی دیں اجلاس کے صدرنشین طاہر مشہدی نے قائد ایوان سے کہا کہ بینظیربھٹو شہید اورمیاں نوازشریف اہم لیڈر ہیں اس معاملے پر حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے۔

متعلقہ عنوان :