گورنرخیبرپختونخواکافاٹاسیکرٹریٹ میں قائم پولیوکنٹرول روم کا اچانک دورہ ، فاٹا میں پولیو جیسے مہلک مرض کے تدارک کے حوالے سے اب تک کئے جانیوالے اقدامات کاجائزہ لیا،پولیو جیسے مہلک مرض کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے،گورنرخیبرپختونخواانجینئرشوکت اللہ

پیر 10 مارچ 2014 18:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2014ء) گورنرخیبرپختونخوانجینئرشوکت اللہ نے فاٹاسیکرٹریٹ میں قائم پولیوکنٹرول روم کا اچانک دورہ کیا اور فاٹا میں پولیو جیسے مہلک مرض کے تدارک کے حوالے سے اب تک کئے جانیوالے اقدامات کاجائزہ لیااور کہاکہ پولیو جیسے مہلک مرض کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس موقع پر گورنر کو متعلقہ حکام کی جانب سے فاٹا میں جاری انسداد پولیو مہم سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اس موقع پر سیکرٹری سوشل سیکٹرفاٹا سردار عباس ، محکمہ صحت کے افسران اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ گورنرنے کہاکہ پولیوجیسے مہلک مرض سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ انسداد پولیومہم کو ہرصورت میں کامیاب بنایاجائے اور انسدادپولیو ٹیموں کو تمام تر سہولیات ترجیحی بنیادوں پر مہیاکی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ قوم کے مستقبل کو اپاہج ہونے سے محفوظ رکھنے کیلئے فاٹا کے تمام علاقوں میں انسداد پولیو مہم کو ہرممکن کامیاب بنایاجائے۔

اس موقع پر گورنر کو بتایاگیاکہ 10مارچ سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مہم کے دوران ڈھائی ہزار ٹیموں کی مددسے تقریباً 5 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے، جس میں محکمہ صحت کے ملازمین، اساتذہ اوردیگررضاکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ خیبرایجنسی میں سیکورٹی حالات کے پیش نظر 17 مارچ سے خصوصی مہم چلائی جائیگی اور اسے کامیاب بنانے کیلئے مقامی افراداور معززین کی معاونت حاصل کی جائیگی۔

اسی طرح وزیرستان میں بھی انسداد پولیو مہم کیلئے مقامی افراد کی مدد سے انسداد پولیو مہم کی کامیابی کوہرممکن یقینی بنایاجائیگا۔ بریفنگ میں مزید بتایاگیا کہ گذشتہ مہینے باڑہ کے علاقے میں کامیابی سے مکمل کی جانیوالی انسدادپولیومہم کے تحت تقریباً 30 ہزار بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ گورنرکو مزید بتایاگیاکہ فاٹا میں چند علاقوں کے علاوہ باجوڑ، مہمند، کرم اور اورکزئی ایجنسی میں انسداد پولیومہم کامیابی سے چلائی جارہی ہے۔

گورنرنے فاٹا میں پولیومہم کومکمل کامیابی سے ہمکنارکرنے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ ٹیموں کو حکومت کی جانب سے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہدایات کیں اور اس سلسلے میں اب تک کئے جانیوالے اقدامات پر اطمینان کااظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :