پاکستان کو گرانٹ اور قرضوں کی مد میں 350 کروڑ ڈالر موصول

پیر 10 مارچ 2014 17:36

پاکستان کو گرانٹ اور قرضوں کی مد میں 350 کروڑ ڈالر موصول

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو گرانٹ اور قرضوں کی مد میں تین ارب پچاس کروڑ ڈالر موصول ہوچکے ہیں،ذرائع کے مطابق رواں مالی سال ایک ارب چون کروڑ ڈالرز کا کولیشن سپورٹ فنڈ ملنے کے بجائے صرف سڑسٹھ کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز دو قسطوں میں موصول ہوئے، آئی ایم ایف سے توسیع فنڈ سہولت کے تحت چھ ارب چونسٹھ کروڑ ڈالرز کے قرضے کی منظوری کے بعد پاکستان کو دو قسطوں میں آئی ایم ایف سے ایک ارب نو کروڑ ڈالر ہی موصول ہوئے ہیں، رواں مالی سال کے دوران باہمی اور کثیر جہتی عطیہ دہندگان سے پانچ ارب چوہتر کروڑ ڈالر کی کل غیر ملکی امداد میں سے ایک ارب چھیاسٹھ کروڑ ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال چین کی جانب سے ایک ارب چھتیس کروڑ ڈالر دینے والا واحد ڈونر ہونے کا امکان ہے۔ چین کی جانب سے اس مد میں اکیس کروڑ باسٹھ لاکھ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔ اے ڈی بی نے اب تک چھبیس کروڑ پچانوے لاکھ ڈالر فراہم کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :