حیدرآباد ،قحط سالی سے متاثرہ مزید2 بچے دم توڑ گئے ،ایک بچے کو کراچی ریفر کر دیا گیا

پیر 10 مارچ 2014 17:35

حیدرآباد ،قحط سالی سے متاثرہ مزید2 بچے دم توڑ گئے ،ایک بچے کو کراچی ..

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) سول ہسپتال حیدرآباد میں قحط سالی سے متاثرہ ضلع مٹھی کے مزید دو بچے دم توڑ گئے، سول ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نصراللہ کے مطابق مٹھی سے لائے جانے والے بچے غذائی قلت کے باعث دمہ، نمونیہ، سینے اور دماغ کے انفیکشن میں مبتلا ہیں، اس وقت سات بچے زیر علاج ہیں جنہیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے جبکہ ایک بچے کو کراچی ریفر کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :