پشاور ، متنی پولیس نے سرچ آپریشن کرکے چودہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ، ملزمان کے قبضے سے دستی بم بر آمد

پیر 10 مارچ 2014 17:32

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں متنی پولیس نے سرچ آپریشن کرکے چودہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے چار دستی بم برآمد ہو ئے، پشاور کے علاقے متنی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم پولیس کو قتل اور اقدام قتل سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کے ٹھکانے سے کلاشنکوف سمیت چار دستی بم بھی برآمد کئے، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا اس دوران چودہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :