محکمہ خوراک سندھ نے تھر متاثرین میں سوکلو گرام گندم کے آٹھ ہزار تھیلے تقسیم کردئیے

پیر 10 مارچ 2014 17:32

تھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) محکمہ خوراک سندھ نے تھر متاثرین میں سوکلو گرام گندم کے آٹھ ہزار تھیلے تقسیم کردئیے ہیں، صوبائی وزیر جام مہتاب ڈہرکے مطابق گندم کی ترسیل میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

(جاری ہے)

تھرمیں قحط سالی کے متاثرین میں ریلیف ڈیپارٹمنٹ کے توسط سے گندم کی تقسیم جاری ہے، صوبائی وزیر جام مہتاب ڈہر کے مطابق تھر کے مختلف علاقوں میں گندم کے 8830 تھیلے تقسیم کیے گئے ہیں، گندم کا ہر بیگ 100کلوگرام پر مشتمل ہے،مٹھی میں گندم کے 22سو17بیگ،اسلام کوٹ میں29سو32 ،چھاچھرومیں 18سو59،ڈیپلومیں گندم کے 12سو21بیگ اور ننگرپارکرمیں 5سوچورانوے تھیلے تقسیم کیے گیے،ریلیف ڈیپارٹمنٹ نے کہاکہ متاثرین میں گندم کی تقسیم کا عمل آئندہ دوروز میں مکمل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :