ورلڈ انڈور ایتھلیٹک چیمپئن شپ میں نیوزی لینڈ کی ویلیری ایڈمز نے کیرئیر کا نواں ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پیر 10 مارچ 2014 17:28

وارسا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) ورلڈ انڈور ایتھلیٹک چیمپئن شپ میں نیوزی لینڈ کی ویلیری ایڈمز نے کیرئیر کا نواں ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ اولمپک چیمپئن ایسٹریلین ایتھلیٹ سیلی پیئرسن کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق پولینڈ میں ہونیوالی ایتھلیٹک چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ خواتین کے شاٹ پٹ ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی ویلیری ایڈمز نے میدان مار لیا۔

انہوں نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے کیرئیر کا نواں ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

خواتین ہی کی 60 میٹر ہرڈلز ریس میں نے اولمپک چیمپئن ایسٹریلین ایتھلیٹ سیلی پیئرسن کو اپ سیٹ شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا۔سابق ورلڈ اور اولمپک چیمپئن ایونٹ میں یونان کے سر فہرست رہے۔ مردوں ہی کی 1500 میٹر ریس میں نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔مینز لانگ جمپ میں دفاعی چیمپئن برازیلین ایتھلیٹ نے ایک بار پھر ٹائٹل اپنے نام کیا۔مردوں کی 60 میٹر ریس کے فائنل میں برطانوی ایتھلیٹ نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ خواتین کے ٹرپل جمپ ایونٹ میں روس کی فاتح رہیں۔مینز 400 میٹر ریس کے ٹائٹل جمہوریہ چیک کے کے نام رہا۔