القاعدہ اور طالبان کا پرویز مشرف پر حملے کا منصوبہ
پیر 10 مارچ 2014 16:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) القاعدہ اور طالبان نے پرویز مشرف پر خصوصی عدالت کے راستے میں حملے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ سلمان تاثیر کی طرح سیکیورٹی گارڈ بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔ وزارت داخلہ نے سابق صدر کی خصوصی عدالت میں پیشی سے ایک دن قبل الرٹ جاری کر دیا۔ پرویز مشرف پر حملے کے حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے صدر، وزیر اعظم اور سیکریٹری دفاع کو لکھے گئے خط میں سابق صدر پرویز مشرف پر ممکنہ حملے سے خبردار کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان نے پرویز مشرف پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔ سابق صدر کو خصوصی عدالت کے راستے میں بارودی مواد سے بھری گاڑی یا ریموٹ بم کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے۔
(جاری ہے)
خط میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کے سیکیورٹی اہلکاروں میں بھی دہشت گردوں کے ہمدرد موجود ہیں۔ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی طرح انہیں اپنے سیکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔ خط میں پرویز مشرف کی سیکیورٹی مزید سخت اور فول پروف بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے یہ سیکیورٹی الرٹ اس وقت جاری کیا ہے جب خصوصی عدالت نے اگلے ہی روز یعنی گیارہ مارچ کو غداری کیس میں پرویز مشرف کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر رکھا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.