مجھے طالبان خان کہنے والی جماعتوں نے خطے میں امریکا کی جنگ لڑی، عمران خان
پیر 10 مارچ 2014 16:31
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں طالبان خان کہنے والی جماعتیں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی نے خطے میں امریکا کی جنگ لڑی ۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی اس سلسلے میں ہم عدالت بھی گئے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جس کی وجہ سے خوشاب میں ضمنی انتخابات میں کھل کر دھاندلی کی گئی، جمعرات کو وہ قائم مقام چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کریں گے جس میں وہ عام انتخابات کے 4 حلقوں اور ضمنی انتخابات کی دھاندلی سے متعلق بات کریں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں آج جتنا برا حال عوام کا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، ملک میں مہنگائی کی انتہا ہے، یہاں پانی ہے نہ بجلی۔(جاری ہے)
تھرپارکر کے قحط کی ذمہ داری جاگیردارانہ ذہنیت ہے۔ جب لوگوں کے مال مویشی مر رہے تھے تو وہاں فیسٹیول منایا جارہا تھا۔ کیا سندھ حکومت کو ایک ماہ قبل صورتحال کا علم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے ان کا موقف واضح ہے کہ جو گروپ مذاکرات کرتا ہے اس سے بات کی جائے اور جو مذاکرات نہیں کرتا اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی کے رہنما انہیں طالبان خان کہتے ہیں درحقیقت انہوں نے ہی 5 سال امریکا کی جنگ لڑی، اس کے لئے ایک سیاسی جماعت کی رہنما کو این آر او دلویایا گیا، ایک جماعت کے سربراہ پر ان کی والدہ اور ماموں ہی ڈالر لینے کا الزام لگا رہے ہیں اور ایک جماعت کے قائد 20 برسوں سےبرطانوی شہریت لئے بیٹھے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.