شام، بغاوت کے دوران 2081 فلسطینی شہید، 870 کو براہ راست گولیاں ماری گئیں

پیر 10 مارچ 2014 15:48

شام، بغاوت کے دوران 2081 فلسطینی شہید، 870 کو براہ راست گولیاں ماری گئیں

دمشق (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) شام میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالے ادارے فلسطین شام ایکشن گروپ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام میں صدر بشارالاسد کیخلاف جاری عوامی بغاوت کی تحریک کے دوران مجموعی طور پر 2081 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا جن میں 870 کو براہ راست گولیاں ماری گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فروری 2014ء کے اختتام تک شام میں جھڑپوں میں ہونیوالا جانی نقصان دوسرے نمبر پر ہے۔

جھڑپوں میں مارے جانیوالے افراد کی تعداد 403 تک پہنچ چکی ہے ، چھاپہ مار کارروائیوں اور گوریلا جنگ میں کم سے کم 247 فلسطینی پناہ گزین شہید کیے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 123 افراد شامی فوج کی ناکہ بندی اور محاصرے کے نتیجے میں خوراک اور ادویہ کی عدم دستیابی کے باعث شہید ہو ئے۔

(جاری ہے)

84 کو میدان جنگ میں مارا گیا جبکہ 54 کو قاتلانہ حملوں میں شہید کیا گیا۔

34 افراد کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی جبکہ 33 فلسطینی بم دھماکوں میں مارے گئے۔ 30 کو اغواء کے بعد تشدد کر کے مارا گیا اور 26 فلسطینی نقل مکانی کے دوران سمندر میں ڈوب کر شہید ہو ئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں دمشق کے قریب واقع یرموک مہاجر کیمپ سب سے زیادہ متاثر ہوا، شام کی سرکاری فوج نے پچھلے آٹھ ماہ سے اس کیمپ کا محاصرہ کررکھا ہے جس کے نتیجے میں کیمپ میں موجود لاکھوں شامی اور فلسطینی باشندوں کو خوراک اور ادویہ کے قحط کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :