سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

پیر 10 مارچ 2014 14:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء)بلوچستان کے علاقے سبی کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز نے کہاکہ سبی میں آنے والے زلزلے کا مرکز سبی سے 32کلومیٹر جنوب میں تھا۔ جھٹکوں کے باعث عوام شدید خوف و ہراس کا شکار ہوگئے ،شہری کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے