پشاور ، متنی میں سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی

پیر 10 مارچ 2014 14:53

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے متنی میں سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک اشتہاری زخمی ہوگیا جسے بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پشاورکے نواحی علاقے متنی میں پولیس کو مطلوب افراد کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کے دوران مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی سے ایک اشتہاری زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی اشتہاری سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار افراد کے قبضے سے 3 دستی بم 2 کلاشنکوف، 3 پستول اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں۔زخمی اشتہاری کو ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعہ کے بعد علاقے میں خو ف وہراس پھیل گیا

متعلقہ عنوان :