تندرست و توانا رہنے کیلئے کیڑے مکوڑے کھانے کا شوقین طالبعلم

پیر 10 مارچ 2014 14:20

تندرست و توانا رہنے کیلئے کیڑے مکوڑے کھانے کا شوقین طالبعلم

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء)ٹڈے ،سنڈیا ں،جھینگراور دوسرے مکوڑے عام لوگوں کیلئے بے شک کراہت کا باعث ہوں لیکن اس نوجوان کی تو یہ من پسند خوراک ہیں۔جی ہاں برطانیہ سے تعلق رکھنے والا پیٹرPeter Bickerton نامی یہ پی ایچ ڈی طالبعلم اپنی صحت کو لے کر اس قدر حساس سے کہ روزنہ کئی کیڑے مکوڑے ہڑپ کر جاتا ہے کیونکہ اس کا ماننا ہے کہ جو غذائیت کیڑوں میں ہے وہ بھلا کسی اور چیز میں کہاں۔

(جاری ہے)

چوبیس سالہ پیٹر اب تک دس ہزار جھینگر،پانچ ہزار ٹڈے اور ایک ہزار سے زائد سنڈیاں سالم ہڑپ کر چکا ہے۔سنڈیوں کا برگر ہو یا ٹڈیوں بھر پزا،یہ صاحب خوب چٹخارے لے لے کر کھاتے ہیں لیکن اتناگلہ ضرور ہے یہ کیڑے مکوڑے آخر اتنے چھوٹے کیوں ہوتے ہیں کہ ان سے پیٹ بھی نہیں بھرتا۔ان صاحب کا یہ بھی ماننا ہے کہ اگر ان کیڑوں میں موجود پروٹین اور کیلشیم سے دوسرے لوگ آگاہ ہو جائیں تو کیڑوں کے لئے عالمی جنگیں چھڑ جائیں۔