ایک ماہ کے دوران تین بھارتی فنکاروں کی پاکستان آمد

پیر 10 مارچ 2014 13:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) ایک ماہ کے دوران تین بھارتی فنکاروں کی پاکستان آمد ، بھارتی فلمسٹار اوم پوری ، دیویا دتہ اور گلوکار ہنس راج ہنس لاہور میں قیام پذیر ہیں ۔

(جاری ہے)

اوم پوری اور دیویا دتہ لاہور میں الحمرا ہال میں رائٹر جاوید صدیقی کے اسٹیج ڈرامے ” میری امرتا “ میں چار روز تک پرفارم کریں گے ۔ یاد ہے کہ ایک اور بھارتی اداکار نصیر الدین شان کراچی میں اسٹیج ڈرامہ فیسٹیول میں پرفارم کرنے کے بعد ہفتے کے روز اپنی اہلیہ کے ہمراہ واپس بھارت روانہ ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :