حجرہ شاہ مقیم‘ٹرانسفارمر چوری ،لاؤڈ سپیکر اور گولے چلانے پر مقدمات درج

پیر 10 مارچ 2014 13:40

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء)ٹرانسفارمر چوری ،لاؤڈ سپیکر اور گولے چلانے پر مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں دھول چوہڑ کی آبادی سارنگ والی میں لگا سو کے وی کا ٹرانسفارمر نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے،دوسرے واقعہ میں لاؤڈ سپیکر اونچی آواز میں چلانے پر جامع مسجد شمس آباد کے مولوی محمدآصف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تیسرے واقعہ میں حجرہ شاہ مقیم میں سرکلر روڑ پر ایک شخص نعیم احمد سکنہ کالیاں ابراہیم آتشبازی کرتے ہوئے گولے چلا رہا تھا جسے پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔