ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے ضلع بھر میں آگہی مہم جاری

پیر 10 مارچ 2014 13:38

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ڈاکٹر فرح مسعود کی ہدایا ت کی روشنی میں انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے ضلع بھر میں آگہی مہم جاری ہے جس کے دوران اس موذی مرض سے بچاؤ و نجات کیلئے بینرز آویزاں کرنے کے علاوہ آگاہی واکس اور سیمینارز بھی منعقد کروائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع کی 34 یونین کونسلز میں 385ٹیمیں 1 لاکھ53ہزار چھ سو سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں جبکہ13اور14مارچ بطور سویپنگ ڈیز اور کیچپ مہم کے دوران دیگر وجوہات کی بناء پر رہ جانیوالے بچوں کو پولیو قطرے پلا ئے جا ئیں گے۔

ڈی سی اوڈاکٹر فرح مسعودنے عوام میں پولیو مہم کی اہمیت و افادیت سے متعلق کثیر لیول پر شعور و آگہی کیلیے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ لاؤڈ سپیکرز کے ذریعے ضلع بھر کی مساجد اور چرچ سے ہر ایک گھنٹہ بعد اعلانات کرانے کے علاوہ کیبل ٹی وی چینلز اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پہ بھی خصوصی تشہیر کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :