”قلم “تو مل گیا مگر ”دان“ نہیں مل سکا،جے یو آئی کا حکومت کے سامنے احتجاج

پیر 10 مارچ 2014 13:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) ”قلم “تو مل گیا مگر ”دان“ نہیں مل سکا،جے یو آئی کا حکومت کے سامنے احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی وفاقی حکومت میں شمولیت کے بعد حکومت کی جانب سے جے یو آئی کو دو وزارتیں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور حکومت نے مولانا عبدالغفور حیدری اور اکرم خان درانی سے ایک ماہ قبل وفاقی وزیر کا حلف لیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ جلد جے یو آئی کو محکمے بھی دئیے جائیں گے مگر ایک ماہ گذرنے کے باوجود حکومت نے جے یو آئی کو ”قلم“ تو دے دیا مگر ”دان“ نہیں دیا ، ذرائع کے مطابق ”دان“ نہ ملنے پر جے یو آئی کی جانب سے حکومت کے سامنے احتجاج بھی کیا گیا ہے ،وزیر اعظم میاں نوازشریف نے جے یو آئی کو جلد قلم کے ساتھ دان دینے اعلان کیا ہے ،اس سلسلے میں کچھ روز قبل جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور وفاقی وزیر مملکت مولانا عبدالغفور حیدری نے جیکب آباد کے دورے کے دوران صحافیوں کی جانب سے قلمدان نہ ملنے کے سوال کے جواب میں قہقہ لگا کر کہا تھا کہ ”قلم “ دینے والوں سے پوچھا جائے کہ وہ ”دان“ کب دیتے ہے مجھے اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں ، مولانا عبدالغفور حیدری نے یہ بھی کہا تھا کہ جے یو آئی وزارتوں کی دوڑ میں نہیں بلکہ ملک کی ترقی اور قیام امن پر یقین رکھتی ہے اور ہم حکومت کا حصہ وزارتوں کے لیے نہیں بنے۔

متعلقہ عنوان :