وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی قیادت کا دورہ مٹھی ، مقامی انتظامیہ کی جانب سے گلیوں اور بازا وں کی صفائی ستھرائی

پیر 10 مارچ 2014 13:37

مٹھی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) وزیر اعظم محمد نوازشریف اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے دورہ مٹھی سے قبل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی میں گلیوں اور بازاروں کی صفائی ستھرائی کی گئی ۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر اعظم محمد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے تھرپارکر کے متاثرین کی عیادت کیلئے مٹھی کا دورہ کیا دورہ سے قبل مقامی انتظامی انتظامیہ نے مٹھی ہسپتال کی گلیوں اور مٹھی کے بازاروں کی صفائی ستھرائی کرائی سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے شہر بھر کے بازار، دکانیں اور ہوٹلوں کے علاوہ مریضوں اور ان کے ورثا کیلئے ہسپتال کے دروازے تک بند کرادیئے گئے تاہم وزیر اعظم کی جانب سے نوٹس لینے پر تمام سرگرمیاں بحال ہوگئیں

متعلقہ عنوان :