وزیر اعظم کا مٹھی پہنچنے پر بلاول بھٹو زر داری اور سید قائم علی شاہ نے استقبال کیا

پیر 10 مارچ 2014 13:37

مٹھی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ 2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کا مٹھی پہنچنے پرپیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زر داری اور وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم محمد نواز شریف تھرپارکر کے متاثرین کی عیادت کیلئے مٹھی پہنچے تو اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زر داری اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے استقبال کیا وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید اوروزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ بھی موجود تھیں ۔